Warning: Constant WP_DEBUG already defined in /home/u386514575/domains/wpurdutheme.com/public_html/Newspoint/wp-config.php on line 96
کانٹا لگا‘گانے میں اپنی ڈانس پرفارمنس سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ شیفالی جریوالہ انتقال کر گئیں – Urdu News Point
News Point
محمد مسعود June 30, 2025 133 0

کانٹا لگا‘گانے میں اپنی ڈانس پرفارمنس سے شہرت حاصل...

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی اداکارہ ، ریئلیٹی ٹی وی اسٹار اور گانے ‘کانٹا لگا’ میں اپنی ڈانس پرفارمنس سے شہرت حاصل کرنے والی شیفالی جریوالہ 42 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شیفالی کو جمعرات کی رات اچانک دل کا دورہ پڑا۔ انہیں فوری طور پر ان کے شوہر اداکار پراگ تیاگی اور 3 دیگر افراد کے ہمراہ ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہو سکیں۔اسپتال کےعملے نے تصدیق کی کہ شیفالی اسپتال لائے جانے سے پہلے ہی انتقال کر چکی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی میڈیا کے مطابق اگرچہ اداکارہ کی موت کی حتمی وجہ کا باضابطہ اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا، لیکن ابتدائی طور پر دل کا دورہ ہی بنیادی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ شیفالی جریوالہ 2002 میں ‘کانٹا لگا ‘گانے کی ویڈیو میں پرفارمنس سے راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچ گئی تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے نچ بلیے اور بگ باس 13 جیسے شوز میں بھی شرکت کی۔

تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں